ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 48 گھنٹوں کے درمیان یہاں 64 کرونا مثبت مریض سمانے آئے ہیں، حیران کن بات یہ ہے کہ ان میں سے 19 پولیس کے جوان اور محکمے تعلیم کے ایک افسر میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
قابل غور ہے کہ بارہ بنکی میں منگل کو 36 اور بدھ کو 28 کرونا مثبت مریض ملے ہیں، بدھ کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں 19 پولیس ملزمین بھی شامل ہیں۔