اردو

urdu

ETV Bharat / city

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 7 نئے کیسز - کورونا وائرس سے متعلق خبریں

مظفرنگر میں کورونا کے ایک ساتھ 7 مثبت کیسز ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

muzaffarnagar
muzaffarnagar

By

Published : Jul 2, 2020, 5:27 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ آج بھی ضلع میں 7 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ آج 233 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 7 مثبت کیس پائے گئے اور دیگر تمام رپورٹ منفی آئی۔

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 7 نئے کیس ملے ہیں ان میں سے 2 ضلع جیل کے ہیں، 3 ایس بی آئی بینک کے ملازم کے ہیں، ایک پی این بی بینک کا ملازم اور ایک کیس مظفرنگر کے بھگت سنگھ روڈ سے ملا ہے۔ سبھی مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئیسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا۔

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 7 نئے کیسز

میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے پہلے ہی تقریباً 200 سے زائد متاثرہ افراد کو ٹھیک کر گھر بھیج دیا ہے۔ آج بھی 4 مریضوں کو ٹھیک کر کے ڈاکٹرز نے گھر بھیج دیا ہے۔ اس کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سلوا کماری جیاراجن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے دی اور مزید جانکاری اے ڈی ایم نے دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details