بارہ بنکی کے سیول لائن واقع گاندھی بھون میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گل پوشی اور خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سیمینار کا آغاز ہوا۔
سیمینار میں سب پہلی مہمان خصوصی رمیش شرما نے مہاتما گاندھی کی شخصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مرنے یا مارنے کا پیغام نہیں دیا، بلکہ انہوں نے لگے رہنے کا پیغام دیا۔
سیمینار میں اسکولی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے معین شکیل نے کہا کہ آج کے دور میں جو تعلیم و تربیت فراہم کی جا رہی ہے، اس میں گاندھی نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے بھی گاندھی جی غائب ہیں۔