اردو

urdu

ETV Bharat / city

عدالت کے حکم کے مطابق پرموشن دینے کا مطالبہ - ذات کی بنا پر تفریق

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایس سی، ایس ٹی اساتذہ نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ترقی اور ذات کی بنا پر تفریق کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم دیا۔

عدالت کے حکم کے مطابق پرموشن دینے کا مطالبہ

By

Published : Oct 3, 2019, 9:56 PM IST

ایس سی، ایس ٹی اساتذہ نے ڈی ایم کو ایک میمورنڈم سونپا، جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پرموشن دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے ذات کی بنا پر جاری تفریق کو بھی روکنے کا مطالبہ کیا۔

عدالت کے حکم کے مطابق پرموشن دینے کا مطالبہ

اس سلسلے میں جمعرات کو ایس سی، ایس ٹی اساتذہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم، ڈی ایم کے حوالے کیا۔

ایس سی، ایس ٹی اساتذہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ برس سپریم کورٹ نے پروموشن میں ریزرویشن کو جائز قرار دیا تھا۔ اس کے ایک برس پورے ہونے کے باوجود ان کا پرموشن نہیں ہوا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس مسئلے پر غور کرے اور انہیں پرموشن دیا جائے۔'

اساتذہ نے اپنے ساتھ ذات کی بنا پر تفریق کیے جانے کا بھی مسئلہ اٹھایا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس مسئلے پر بھی حکومت سنجیدگی سے غور کرے۔ اس کے علاوہ اساتذہ ایسوسی ایشن نے 4 نکاتی میمورنڈم ڈی ایم کے حوالے کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details