ریاست کے تمام اضلاع سمیت بارہ بنکی میں بھی سنیچر کو ہونے والی ہفتہ وار بندی ختم ہو گئی ہے۔ بندی ختم ہونے سے بازار میں کافی رونق نظر آئی۔ تمام دوکانیں اور ہوٹل حسب معمول کھلے رہے۔ عوام بھی ان دوکانوں پر خریدداری کرتے نظر آئے۔
ہفتہ وار بندی سے عوام اور تاجروں میں کافی خوشی ہے، لیکن کچھ تاجر ایسے بھی ہیں جنہیں محسوس ہو رہا ہے کہ ابھی ان کی تجارت واپس لوٹنے میں وقت لگے گا۔
قابل غور ہو کہ تقریبآ تین ماہ قبل ریاستی حکومت نے کووڈ-19 کے پیش نظر ہفتہ میں دو ضلع کے سینیٹائیزیشن کے لئے سنیچر اور اتوار کو بند کا نظم نافذ کیا تھا۔ اس کی وجہ سے تمام بازار ان دو روز میں بند رہتی تھیں۔ سنیچر کو اب جب دوکانیں اور بازار کھلیں تو سب کو راحت ملی ہے۔ یہی وجہ تھی بازاروں میں چہل پہل نظر آئی۔ عوام چہل پہل دیکھ کر کافی خوش تھے۔