اردو

urdu

ETV Bharat / city

شمالی ریلوے لکھنؤ ڈویژن کی سینیٹائزیشن پر خاص توجہ

لکھنؤ میں لاک ڈاؤن کے دوران ریلوے اسٹیشنوں، دفاتر اور کالونیوں وغیرہ کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے جس کے لیے کام کرنے والے ملازمین کے لیے ماسک، سینیٹائزر وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

sanitization of railway station done during lockdown in lucknow
لاک ڈاؤن: شمالی ریلوے لکھنؤ ڈویژن کا سینیٹائیزیشن پر خاص توجہ

By

Published : Apr 30, 2020, 11:08 PM IST

ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے شمالی ریلوے لکھنؤ ڈویژن، سماجی دوری، سینیٹائزیشن اور ادویات پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

ڈویژن کے ماتحت آنے والے اسٹیشنوں، دفاتر، کالونیوں، اسپتالوں، صحت یونٹوں سمیت دیگر تمام مقامات پر سینیٹائیزیشن کیا جارہا ہے۔

لکھنؤ ڈویژن کے ریلوے منیجر سنجے ترپاٹھی نے بتایا کہ فی الحال مسافروں کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہے۔ سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لیے مال بردار ٹرینیں اور خصوصی پارسل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ آپریشنل خدمات سے وابستہ ملازمین مسلسل اپنی خدمات فراہم کررہے ہیں۔

لاک ڈاؤن: شمالی ریلوے لکھنؤ ڈویژن کا سینیٹائیزیشن پر خاص توجہ

آپریٹنگ ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ مقامات بشمول گارڈ رننگ روم ، لابی ، ڈرائیور کی لابی ، ریسٹ روم ، ڈویژنل آفس میں واقع کنٹرول روم اور دیگر مقامات پر روزآنہ سینیٹائیزیشن کیا جارہا ہے۔ کام کرنے والے ملازمین کو ماسک ، سینیٹائزر وغیرہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

سینیئر ڈی سی ایم جگتوش شکلا نے بتایا کہ ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جہاں ملازمین صفائی کے کئی جہتوں کو اپنا کر پورے جوش و جذبے کے ساتھ اپنی عمدہ ریل خدمات انجام دے سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details