ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے رجب پور قصبے میں قومی شاہراہ پر بھارتیہ کسان یونین آسلی کے کارکنوں نے کسان بل، گنے کے واجبات اور کسانوں سے متعلق دیگر مطالبات کو لے کر قومی شاہراہ کو جام کر دیا۔ پولیس اور انتظامیہ افسروں نے بمشکل جام کھلوایا، جس کے بعد کسانوں نے وزیر اعظم کے نام ایک میمورنڈم دیا۔
بھارتیہ کسان یونین آسلی کے ضلعی صدر چودھری مہاویر سنگھ نے کہا کہ ہم نے اپنے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت انتظامیہ کو ایک میمورنڈم کسانوں کی پریشانیوں کو لے کر دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کسان بل کو ختم کیا جائے، ساتھ ہی کسانوں کے بقایا واجبات دلائے جائیں۔ اس کے ساتھ کاشتکاروں کی بہت سی ایسی پریشانیاں ہیں جن کو دور کیا جانا ہے۔