اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارش سے سیلاب کا خطرہ،کنٹرول مراکز کو الرٹ

ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئی بارش اور ژالہ باری کے سبب سیلاب کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ریاستی انتظامیہ نے کنٹرول روم مراکز کو الرٹ رہنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

بارش سے سیلاب کا خطرہ،کنٹرول مراکز کو الرٹ
بارش سے سیلاب کا خطرہ،کنٹرول مراکز کو الرٹ

By

Published : Jul 7, 2020, 8:49 PM IST

اترپردیش میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران رک رک کر ہو رہی بارش کی وجہ سے ندیوں میں آئی طغیانی سے سیلاب کے خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں جس کے پیش نظر 16ڈویژنوں میں قائم 113سیلاب کنٹرول مراکز پر معلومات کے فوری تبادلے کے لئے وائرلیس سیٹ لگائے گئے ہیں۔

ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) اونیش اوستھی نے منگل کو سیلاب اور ژالہ باری سے متاثر ہونے والے علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے لئے ترسیلی کاموں میں مزید تیزی لانے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 16ڈویژنوں کے 113سیلاب کنٹرول مراکز سے اطلاعات کے فوری تبادلے کے لئے 113مقامات پر آر ٹی وائرلیس سیٹس لگائے جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ریڈیو دفتر نے سہارنپور ڈویژن میں 3،میرٹھ میں 4،علی گڑھ میں 2،آگرہ میں 3،مرادآباد میں 8،بریلی میں 7،لکھنؤ میں12،جھانسی میں19، چترکوٹ دھام مین11،اجودھیا میں 3،دیوی پاٹن میں 7،بستی میں 6،گورکھپور میں آٹھ، اعظم گڑھ میں 3،وارانسی مین 8اور مرزا پور ڈویژن مین 9مقامات کی نشان زد مقامات پر وائرلیس سیٹ قائم کئے گئے ہیں۔

پولیس ریڈیو دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق مقامی ضلع انتظامیہ اور پولیس کی ضرورت کے مطابق سیلاب کنٹرول کام کے لئے قائم کئے جانے والے کنٹرول روم، راحت و بچاؤ کام کے لئے بھی اضافی وائرلیس سیٹ اور اسٹاف دستیاب کرائے جانے کا نظم کیا گیا ہے۔

دفتر نے یہ بھی بتایا کہ کووڈ۔19کے پیش نظر ریاست میں واقع کل 80کورونا کنٹرول روم،9عارضی جیل، ہاٹ اسپاٹ مقامات، قرنطینہ مراکز، چار اضلاع کے کووڈ اسپتال، اسپیشل شرمک ٹرینیں چلانے اور کورونا وبا کے ضمن میں کارروائی کے لئے 41سی سی ٹی وی اور 203آر ٹی وائرلیس سیٹ نصب گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details