پولیس نے فوری طور پر کارروائی کی اور غیر ملکی شہریوں کا چالان کیا، اور ملزم ریسٹورنٹ آپریٹر کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے غیر ملکی سیاحوں کو بھی متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ دوبارہ ایسا کرتے ہیں تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
رشیکیش پولیس کی چھ غیر ملکی شہری کے خلاف کاروائی - rishikesh police took action against foreigners
ریاست اتراکھنڈ کے ریشکیش کے مونی کی رتی میں چھ غیر ملکی نژاد شہری بغیر کسی سوشل ڈسٹینسنگ کے ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر ایک ساتھ ناشتہ اور چائے نوشی کررہے تھے اس دوران پولیس وہاں پہنچ گئی اور ان سبھی کو پکڑ لیا۔

رشیکیش پولیس کی چھ غیر ملکی شہری کے خلاف کاروائی
پولیس کے مطابق تمام غیر ملکی شہری ایک ساتھ بیٹھے تھے اور یہاں تک کہ سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی خیال نہیں تھا اور ریسٹوراینٹ میں چائے نوشی کررہے تھے۔
چوکی انچارج ونود کمار نے بتایا کہ ایک مقامی رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی تھی رات میں ریسٹورینٹ میں شور غل ہو رہا تھا، جس کے بعد پولیس ریسٹورینٹ کی نگرانی کررہی تھی۔