اردو

urdu

ETV Bharat / city

جون کے دوسرے ہفتے میں امتحانات کے نتائج کا اعلان متوقع

ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی کاپیوں کی جانچ کا بالآخر آغاز ہو گیا، جس کا طویل عرصہ سے انتظار کیا جارہا تھا۔ کاپی جانچ کرنے والے عملہ، گورنمنٹ انٹر کالج بہرائچ، مہاراج سنگھ انٹر کالج اور تارا گرلس انٹر کالج بہرائچ میں جمع کی گئی کاپیوں کو جانچنا شروع کر چکے ہیں۔

Results announced in second week of June
جون کے دوسرے ہفتے میں نتائج کا اعلان

By

Published : May 15, 2020, 10:46 AM IST

گورنمنٹ انٹر کالج اور مہاراج سنگھ انٹر کالج میں انٹرمیڈیٹ کی اور تارا گرلس انٹر کالج میں ہائی اسکول کی کاپیوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

بہرائچ کے تین مراکز پر ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی کاپیوں کی جانچ کا کام شروع ہو گیا ہے۔ آج ضلع مجسٹریٹ بہرائچ شمبھو کمار نے ان مراکز کا دورہ کیا اور ضروری ہدایت دی۔

شمبھو کمار نے متعلقہ افسران سے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرات کو ملحوظ رکھتے ہوئے جانچ کرنے والے اساتذہ کورونا وائرس سے محفوظ رہیں، اس کے لیے احتیاطی تدابیر مثلا صاف صفائی، صاف پینے کا پانی وغیرہ کا انتظام بھی کیا جائے۔

کسی رکاوٹ کے بغیر آسان و پُرسکون آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس پاس بھی دیئے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ جون کے دوسرے ہفتہ میں انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان کردیا جائے گا-اب تک گورنمنٹ انٹر کالج میں 8647، تارا گرلس انٹر کالج میں 15132 اور مہاراج سنگھ انٹر کالج میں 6303 کاپیاں جانچی جا چکی ہیں-

ABOUT THE AUTHOR

...view details