اردو

urdu

ETV Bharat / city

تعمیراتی کاموں پر بھی جی ایس ٹی کے منفی اثرات - ملک کی بگڑتی ہوئی اقتصادی حالت

ملک کی بگڑتی ہوئی اقتصادی حالت، روپے کی قدر میں کمی، جی ڈی پی رفتار میں سستی، یہ ساری چیزیں کاروباری حالات کے لیے بہتر نہیں ہیں۔

تعمیراتی کاموں پر بھی جی ایس ٹی کے منفی اثرات

By

Published : Sep 4, 2019, 11:15 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:50 AM IST

تعمیراتی کاموں پر بھی جی ایس ٹی کا منفی اثر پڑا ہے۔ عوام نے تعمیراتی کاموں کو محدود کر دیا ہے جس کی وجہ سے اس پیشے سے جڑے لوگوں پریشانیوں کا سامنا ہے۔

اس سلسلے میں جب ایک ٹھیکے دار اشوک ورما سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے کہا کہ' جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ہم لوگوں کے کام بہت متاثر ہوئے ہیں'۔ لوگ اب کام بہت کم کراتے ہیں، کام ہو یا نہ ہو ہر مہینے جی ایس ٹی بھرنا ضروری ہے۔ جو ایک سر درد ہے'۔

متعلقہ ویڈیو

انہوں نے کہا جی ایس ٹی نافذ ہوئے کئی برس ہو گئے لیکن حالات بہت خراب ہیں'۔

اس موقعے پر انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ حکومت ایسا نظام قائم کرے جس سے تاجروں اور ہم جیسے لوگوں کا کام کرنا آسان ہوجائے'۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد ہم لوگوں کی جمع پونجی ختم ہوگئی اور جو کچھ بچی تھی وہ جی ایس تی کی وجہ سے کاروبار میں جو مندی آئی وہ اس کی شکار ہوگئی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت جلد سے جلد اس سلسلے میں کوئی مثبت قدم اٹھائے گی'۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 11:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details