اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسانوں اور غیریبوں کے لیے بجٹ میں کچھ نہیں ہے: اکھلیش - ایس پی کے صدر اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے پیر کو پیش کیے گئے عام بجٹ میں بے روزگاروں کی طرف توجہ نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کسانوں کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ہے۔

sp president akhilesh yadav
ایس پی کے صدر اکھلیش یادو

By

Published : Feb 1, 2021, 8:31 PM IST

ایس پی کے صدر اکھلیش یادو نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے پوچھا کہ اس میں احتجاج کرنے والے کسانوں کے لیے کیا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہمیشہ کہتی ہے کہ وہ کسانوں کی آمدنی دگنا کرے گی لیکن کیا اس بجٹ سے کسانوں کی آمدنی دگنا ہوگی۔

اکھیلش یادو نے کہا کہ جو نوجوان تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور مختلف شعبوں میں اپنا کیریئر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں، ان کے لیے اس بجٹ میں کیا ہے، کیا ان کے لیے روزگار کا کوئی انتظام کیا گیا ہے۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کروڑوں غریب عوام، کسان اور مزدور طبقہ مرکزی حکومت کے لبھانے والے وعدوں اور کھوکھلے دعوؤں سے تنگ آچکے ہیں، یہ لوگ بہت پریشان ہیں، بہتر یہ ہوگا کہ حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details