اردو

urdu

ETV Bharat / city

مڈبھیڑ میں انعامی بدمعاش ہلاک - مقتول پر باغپت پولیس کی جانب سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے کا انعام کا اعلان تھا

اترپردیش میں باغپت کے دوگھٹ علاقے میں ہفتہ کے روز پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان مڈبھیڑمیں ایک بدمعاش ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

مڈبھیڑ میں انعامی بدمعاش ہلاک

By

Published : Aug 10, 2019, 3:27 PM IST

Updated : Aug 10, 2019, 3:38 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیش کمار پانڈے نے ہفتہ کے روز بتایا کہ صبح میں پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی کہ دوگھٹ علاقے میں بدمعاش کسی بڑی واردات کو انجام دینے کے ارادے سے چھپے ہوئے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی دوگھٹ تھانہ پولیس نے علاقے کے ٹيكري روڈپر اپنا جال بچھا یا اور گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی۔ اس دوران ٹيكري جنگل میں اسارہ روڈ پر پولیس اور بدمعاشوں کا آمنا سامنا ہوا۔ بدمعاشوں نے خودکو گِھرا دیکھ کر پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، جس میں ایک کانسٹبل زخمی ہو گیا۔
پولیس کی طرف سے کی گئی جوابی فائرنگ میں ایک بدمعاش کی گولی لگنے سے موت ہوگئی جبكہ اس کا ایک ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔ مقتول بدمعاش کی شناخت رمالہ تھانہ علاقہ کے ككڑي پور گاؤں کے رہائشی وکاس عرف فوني کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مقتول پر باغپت پولیس کی جانب سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان تھا، اس کی سرگرمی سے تلاش کی جارہی تھی۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک شدہ شخص پر کئی تھانوں میں درجنوں مقدمے درج تھے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاہے۔

Last Updated : Aug 10, 2019, 3:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details