اردو

urdu

By

Published : May 1, 2020, 4:57 PM IST

ETV Bharat / city

نابالغ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی

اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں نابالغ بچی کے ساتھ آبروریزی معاملے میں پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

rape
rape

اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے تھانہ رام گاؤں حلقہ کے تحت ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

نابالغ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی

تھانہ رام گاؤں کے تحت صوفی پورہ گاؤں کی نابالغ لڑکی کو دو افراد نے اس وقت اپنی درندگی کا شکار بنایا جب لڑکی گاؤں کے باہر مٹی لینے کے لئے گئی ہوئی تھی۔ گائوں کے ہی دو نوجوانوں بچی کو مکئی کے کھیت میں گھسیٹ کر لے گئے اور دونوں وحشی صفت افراد نے بچی کی آبروریزی کی۔

واقعہ کی اطلاع مقامی تھانہ رام گاؤں کو دی گئی۔ لڑکی کے والد کی تحریری شکایت پر دو افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 102/20 دفعہ 376-ڈی 5 ڈی (جی) (6) پوکسو ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور دونوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

واردات کی اطلاع ملنے پر ایڈیشنل پولیس کپتان رویندر پرتاپ سنگھ اور سرکل افسر شنکر پرساد موقع پر پہنچے اور معاملے کے متعلق مکمل معلومات حاصل کی اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details