طالبات نے حکومتی دفاتر میں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق رنگولی بنائی ہے، تاکہ یہاں آنے والے لوگ اس سے سبق لیں اور ماحولیات کو درست کرنے میں مدد کریں۔
بارہ بنکی کے ضلع مجیسٹریٹ دفتر پر رنگولی بنا رہی یہ طالبات سینک پبلک اسکول کے ہیں۔ ویسے تو دیوالی میں رنگولی سجانا عام ہے۔ لیکن یہاں کی رنگولی اور تھیم دونوں کا انداذ ہی کچھ الگ ہے۔ یہ رنگولی ماحولیات کے تحفظ کے لئے بنائی جا رہی ہے تاکہ لوگ اس سے سبق لیں اور دیوالی میں پٹاخوں کے ذریعہ ہونے والی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔