اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامپور: راشن نہیں ملنے پر، خواتین نے ناراضگی کا اظہارکیا

وزیر اعظم مفت تقسیم اناج پروگرام کے تحت اترپردیش کے رامپور میں راشن ڈیپو پر مفت راشن تقسیم پروگرام میں راشن لینے پہنچیں لیکن وہاں مستحق خواتین کو راشن نہیں ملا تو انھوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

رامپور: راشن نہیں ملنے پر، خواتین نے ناراضگی کا اظہارکیا
رامپور: راشن نہیں ملنے پر، خواتین نے ناراضگی کا اظہارکیا

By

Published : Aug 7, 2021, 8:32 PM IST

وزیراعظم مفت اناج تقسیم پروگرام کے تحت جہاں وزیر اعظم نریدر مودی نے مستحق افراد سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ طویل خطاب کرکے اپنی حکومت کی حصولیابیوں کو گنایا اور سامعین کو اپنے کاموں سے مطمئن کرنے کی کوشش کی۔ وہیں جب مستحق افراد جن میں بڑی تعداد میں خواتین موجود تھیں، جو شدید گرمی میں کئی گھنٹوں سے پروگرام میں بیٹھ کر اپنا راشن حاصل کرنے کا انتظار کر رہی تھی لیکن اکثر افراد کو جب وہاں اناج نہیں ملا تو وہاں لوگوں نے اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

رامپور: راشن نہیں ملنے پر، خواتین نے ناراضگی کا اظہارکیا

یہ بھی پڑھیں:آل انڈیا مسلم فیڈریشن کےجنرل سیکریٹری سےخصوصی بات چیت

اناج سے محروم افراد کی ناراضگی کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس طرح سے حکومت اور اس کی مشینری عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کے دعوے کر رہی ہے، اس کی زمینی حقیقت کیا ہے۔

ساتھ ہی جن لوگوں کو یہاں اناج نہیں دیا گیا ہے ان کے متعلق یہ بھی بتانے کی کوشش کی گئی کہ وہ راشن کارڈ ہولڈر نہیں ہیں۔ اس لئے انھیں اناج نہیں دیا گیا۔ اگر یہ سچ بھی ہے تو سوال ہے کہ پھر ایسے افراد کو شدید گرمی میں کس وجہ سے یہاں بٹھایا گیا تھا۔؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details