اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوپی پنچایتی انتخابات 2021: رامپور میں ضلع مجسٹریٹ کی پریس کانفرنس

یوپی پنچایتی انتخاب 2021 کے پیش نظر رامپور میں ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار منداڑ نے پریس کانفرنس کرکے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق نافذ کیے جانے اور انتخابات سے متعلق انتظامیہ کی تیاریوں کے متعلق آگاہ کیا۔

rampur district magistrates press conference
ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار منداڑ

By

Published : Mar 27, 2021, 10:42 PM IST

ریاست اترپردیش میں منعقد ہونے والے پنچائتی انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے، رامپور میں ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار منداڑ نے پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق نافذ کیے جانے اور انتخابات سے متعلق انتظامیہ کی تیاریوں کے متعلق آگاہ کیا۔

رامپور میں ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار منداڑ کی پریس کانفرنس

رامپور کے صدر دفتر میں واقع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار منداڑ نے پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے تین مراحل میں ہونے والے پنچایتی انتخابات 2021 کے لیے ضابطہ اخلاق کے تحت الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری احکامات سے متعلق جانکاری دی اور انہوں نے انتخاب کے دوران امن و امان کو بنائے رکھنے کے ساتھ ساتھ پرامن انتخابی عمل مکمل کرانے کے لیے انتظامی تیاریوں سے بھی روشناس کرایا۔


رویندر کمار منداڑ نے کہا کہ انتخاب کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت نگرانی رکھی جائے گی، شراب کے استعمال، جمع خوری اور خرید و فروخت پر روک تھام کے لیے مسلسل پولیس اور آبپاشی شعبہ کی ٹیمیں چھاپے ماری کی کاروائی کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details