رکن پارلیمان اعظم کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے رامپور سیٹ سے ضمنی انتخاب جیت کر سماجوادی پارٹی کی وقار کو بچانے کا کام کیا۔ ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے بی جے پی امیدوار بھارت بھوشن گپتا کو 7727 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ ڈاکٹر تزئین فاطمہ سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمان اعظم کی اہلیہ ہیں۔ اس جیت کے بعد وہ پہلی مرتبہ رکن اسمبلی بنی ہیں۔
رامپور سے ڈاکٹر تزئین فاطمہ کی جیت پر کارکنان میں خوشی کی لہر - سماجوادی پارٹی کی وقار
رامپور ضمنی انتخابات میں رکن پارلیمان اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے 7727 ووٹون سے بی جے پی امیدوار کو شکست دی۔
خیال رہے کہ اعظم خان کے رکن پارلیمان بن جانے کے بعد رامپور شہر اسمبلی نشست خالی ہو گئی تھی۔ اس کے بعد اعظم خاں نے ضمنی انتخاب کے لیے اپنی اہلیہ کو سماجوادی پارٹی کی امیدوار بنایا تھا۔
ڈاکٹر تزئین کا تعلق تعلیمی میدان سے رہا ہے۔ وہ تقریبا 15 سال تک گورمنٹ رضا پی جی کالج میں لیکچرار کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ فی الحال وہ راجیہ سبھا کی رکن بھی ہیں۔
اعظم خاں کی رہائش گاہ کے باہر بڑی تعداد میں ان کے حامی جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ڈھول نگاڑے بجاکر کارکنان جیت کا جشن منا رہے ہیں۔
سماجوادی پارٹی کے کارکنان اس جیت کو ترقیاتی کاموں کی جیت مانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رامپور میں اعظم خاں کے ترقیاتی کاموں نے ان کی اہلیہ کو جیت دلائی ہے۔
سماجوادی پارٹی کے کارکنان ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقیسم کرکے جیت کی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔