ضلع مئو میں مظاہرہ اس وقت ہوا جب دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء پر پولیس کی بربریت کی وجہ سے طلبا میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں یونیورسیٹیز کو پانچ اور چھ جنوری تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
مظاہرین نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اور یونیورسٹیز کے طلبا سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کر رہے تھے کہ اچانک مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کی وجہ سے احتجاج تشدد کی شکل اختیار کر گیا جس کی وجہ سے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔
مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے ساتھ ساتھ لاٹھیوں کا بھی استعمال کیا۔
اترپردیش کے ڈی جی پی اوپی سنگھ اس بابت اترپردیش کے ڈی جی پی اوپی سنگھ نے کہا کہ 'مئو میں حالات قابو میں ہیں اور انتظامیہ نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔