یووجن سبھا نے مطالبہ کیا ہے کہ کووڈ-19 کی دونوں لہروں میں کثیر تعداد میں لوگ بےروزگار ہوئے ہیں۔ اسلئے ان کو روزگار مہیہ کرایا جائے۔
بارہ بنکی: روزگار اور ویکسینیشن کے لیے سماجوادی یوواجن سبھا کا احتجاج - etv bharat news
اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعہ کو سماجوادی یوواجن سبھا کے کارکنان نے بے روزگاری میں اضافے کے خلاف اور ٹیکہ کاری کے نظم کو آسان بنانے کے لیے احتجاج کیا اور گورنر کو مخاطب میمورنڈم دیا۔

سماجوادی یووجن سبھا کے کارکنان ضلع صدر ١ٓشیش سنگھ آرین کی قیادت میں کلکٹریٹ بہونچے۔ یہاں انہوں نے اپنے مطالبات کے نعرے لگائے۔ اس کے بعد جلوس کی شکل میں اے ڈی ایم دفتر پہونچے اور اپنے مطالبات کا میمورنڈم دیا۔
یوجن سبھا کا کہنا ہے کہ ریاست میں بےروزگاری خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ بےروزگار افراد خودکشی کو مجبور ہیں لیکن حکومت اس پر غور نہیں کر رہی ہے۔ یووجن سبھا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کے لئے ہونے والے آن لائن رجسٹریشن سے دیہی علاقے کے لوگوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ٹیکہ مراکز پر پہونچنے والے تمام افراد کی ٹیکہ کاری ہونی چاہئے۔ اس کے لئے قوانین کو آسان کیا جانا چاہیے۔