ریا ست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کسانوں اور عام لوگوں نے 9 نکاتی مسائل کو لےکر بھارتی کمیونسٹ پارٹی کی ضلع یونٹ نے احتجاج کیا۔
سی پی آئی کا کہنا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسان اور عام لوگ پریشان ہیں۔ سی پی آئی نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ بڑا احتجاج کرنے کو مجبور ہوں گے۔
'سی پی آئی' کی جانب سے احتجاج بارہ بنکی کے گاندھی بھون میں احتجاج کرتے ہوئے سی پی آئی کارکنان نے یہ الزام لگا ہے کہ آوارہ جانوروں کی وجہ سے کسانوں کو بڑا نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ آوارہ جانوروں کے حملے سے اب تک کئی لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس لئے حکومت آوارہ جانوروں سے ہونے والے نقصان کی بھرپائی کرے۔ اس کے علاوہ سی پی آئی نے کھیتوں میں پرالی نہ جلانے کے عوض ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق 100 روپے کوئنٹل کے حساب سے معاوضہ دینے، بارہ بنکی روڈویز بسوں کو دوبارہ بحال کرنے اور دھان کی خریداری کے لئے بہتر انتظامات کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: تروپتی ایئرپورٹ پر ’سیریمونیل لانگ‘ کی تعمیر
سی پی آئی نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کا مطالبے پر غور نہیں کیا گیا تو وہ بڑا احتجاج کرنے کو مجبور ہوں گے۔