اردو

urdu

ETV Bharat / city

Protest in Rampur: رامپور میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

اترپردیش کے رامپور میں کسانوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج Protest Against Power Department in Rampur کر کے ملازمین کے خلاف بدعنوانی کا الزام کا عائد کیا۔ کسانوں نے بجلی گھر جے ای دفتر پہنچ کر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے قصوروار ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

Protest in Rampur
رامپور میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 5, 2021, 3:52 PM IST

رامپور: اترپردیش کے رامپور میں بجلی تخفیف کے خلاف کسانوں نے مال گودام بجلی گھر جے ای دفتر پر احتجاجی مظاہرہ Protest Against Power Department in Rampur کیا۔ مظاہرین نے بجلی تخفیف جانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے قصوروار ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو دیکھیے

بھارتی کسان یونین Bhartiya Kisan Union UP سے وابستہ کارکنان نے رامپور کے مال گودام بجلی گھر پر پہنچ کر بجلی تخفیف کے خلاف مظاہرہ کیا۔ بجلی گھر پہنچے کسانوں نے بجلی ملازمین کی بدعنوانیوں کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

اس دوران کسان رہنما عثمان علی پاشا Usman Ali Pasha Farmer Leader نے کہا کہ ضلع کا کوئی بھی بجلی گھر حکومتی احکامات کے مطابق طے شدہ بجلی کی دستیابی نہیں کرا رہا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی زندگی کافی دشوار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنوڑیا بجلی گھر میں تو محض 7 سے 8 گھنٹے ہی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بجلی گھر میں تعینات جزوقتی ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملازمین کئی کئی گھنٹوں کا شٹ ڈاؤن لیتے ہیں جس کی وجہ عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے حکومتی احکامات کے مطابق شہری علاقوں میں 22 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے بغیر کسی رکاوٹ بجلی دستیاب کرنے مانگ کی۔

مزید پڑھیں:

اس دوران بھارتی کسان یونین کے کارکنان نے اپنے ہی انہی مطالبات کا ایک میمورنڈم جے ای راجیو گرگ کو سونپا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details