رایست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے میڈیکل کالج میں ایک پریشان اہل خانہ اپنے بچے کے علاج کے لیے آیا تھا لیکن بہتر علاج کا لالچ دے کر خاتون دلال نے اس بچے کو قریب کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کرا دیا۔
متاثر بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتال میں بہتر علاج نہیں ہونے کے سبب بچے کی طبیعت مزید خراب ہی ہوتی گئی، خراب طبیعت کو دیکھتے ہوئے بچے کے اہل خانہ دوبارہ میڈکل کالج میں علاج کرانا چاہتے تھے لیکن پرائیویٹ اسپتال نے باقی رقم کی ادائیگی نہ کرنے کے سبب بچے کو نہیں لے جانے دیا۔