اردو

urdu

By

Published : Dec 18, 2020, 6:52 PM IST

ETV Bharat / city

مسلم سماج کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا گیا: نندی

اتر پردیش کابینی وزیر برائے اقلیتی بہبود، اوقاف اور حج نند گوپال گپتا 'نندی' نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ' پچھلی حکومتیں مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا۔

political parties use muslim as a vote bank
political parties use muslim as a vote bank

لکھنؤ: انہوں نے کہا کہ یوم اقلیتی کے موقع پر آج تعلیمی قرض کی تقسیم، محکمہ کے پورٹل اور مسلم مسافر خانہ کی ویب سائٹ کے ساتھ آن لائن بکنگ کے لیے موبائل ایپ کا افتتاح کیا گیا۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے فلاح وبہبود کے لیے یو پی حکومت نے متعدد اسکیموں کو آج دوبارہ شروع کیا ہے، کیونکہ بچھلی حکومتیں بی ایس پی، ایس پی اور کانگریس نے مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ان پارٹیوں نے صرف اقلیتی سماج کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا۔ جبکہ مودی اور یوگی حکومت اقلیتی سماج کی فلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس کا اثر سماج میں جلد ہی دیکھنے کو ملے گا۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ اقلیتی سماج حکومت کی تمام اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں اور سماج کے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کریں۔

اقلیتی طبقے کے فلاح وبہبود کے لیے یو پی حکومت نے متعدد اسکیموں کو آج دوبارہ شروع کیا

چار باغ واقع مسلم مسافر خانہ بدحالی پر ای ٹی وی بھارت کی مسلسل کوریج (خبریں) دکھائے جانے کے بعد ذمہ داران نے نوٹس لیا، جس کے بعد وہاں کام شروع ہو پایا۔کابینی وزیر نے بتایا کہ مسافر خانہ کے لیے اب موبائل ایپ کے ذریعے بکنگ کی سہولت کے لیے ایک ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا گیا ہے تاکہ وہاں کے ملازمین من مانی نہ کر سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم مدارس کے طلبا کو بھی کھیل کے میدان میں جلوہ دکھانے کے لیے پورا موقع فراہم کروائیں گے۔ پچھلی حکومتوں نے صرف مسلم سماج کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا تھا۔

کابینی وزیر نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے اقلیتی طبقہ کے بہتری کے لیے نمایاں کام کیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گی، کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس' کے نعرے کے تحت کام کررہی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details