ریاست اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے ہریاست گھروا علاقے میں ایک شخص سے رشوت مانگنے اور مارپیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے میں جمعہ کو قصوروار پولیس اہلکار کو ایس پی نے معطل کر دیا ہے۔
سپرنٹندنٹ آف پولیس دیورنجن ورما نے بتایا کہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں موتی پور گاؤں کے رہنے والے رمیش گری نامی شخص نے سپاہی اوم پرکاش یادو پر رشوت طلب کرنے اور مارپیٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔