اردو

urdu

پولیس اہلکار نے لڑکی کو تھپڑ مارا، شکایت درج

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں پولیس افسر کی جانب سے ایک خاتون کو تھپڑ مارنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، اس واقعے کا ویڈیو وائرل ہو گیا جس سے علاقے میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

By

Published : May 29, 2020, 8:57 AM IST

Published : May 29, 2020, 8:57 AM IST

پولیس نے لڑکی کو مارا تھپڑ علاقے میں ہنگامہ
پولیس نے لڑکی کو مارا تھپڑ علاقے میں ہنگامہ

معاملہ مراد آباد کے تھانہ بھگت پور کے فیروز پور گاؤں کا ہے، حالانکہ متاثرہ کے اہل خانہ نے اس بابت پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرا دی ہے۔

متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے مطابق خاندانی جھگڑے میں پولیس انسپکٹر اپنے دو سپاہیوں کے ساتھ پہنچا اور مار پیٹ شروع کر دی، اسی دوران جب لڑکیاں بچاؤ کے لیے پہنچی تو پولیس اہلکار نے ایک نوجوان لڑکی کو تھپڑ مارا دیا جس کے بعد وہ موقعے پر ہی بے ہوش ہوگئی۔

پولیس نے لڑکی کو مارا تھپڑ علاقے میں ہنگامہ

رما نامی لڑکی نے ایس ایس پی مراد آباد کو شکایت کر دی ہے، شکایت میں لڑکی نے افسر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے واقعے کی ویڈیو بھی پیش کی ہے، رما کے مطابق بدھ کے روز اس کی بھابھی اور اہل خانہ کے افراد کے مابین خاندانی تنازعہ ہوا تھا، جس کے بعد اس کا ماموں پولیس اسکارٹ کے ساتھ اس کے گھر پہنچا اور اس کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔

شکایت کنندہ کے مطابق پولیس افسر اور سپاہیوں نے اس کے بھائی کے ساتھ شدید مار پیٹ کی، اور جب اہل خانہ بچانے کے لیے آئے تو اسے بھی پیٹا گیا، مار پیٹ کے دوران افسر نے شکایت کنندہ کی بہن نکیتا کو تھپڑ مارا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی اور پورے واقعے کا ویڈٰو بھی افسران کے حوالے کر دیا۔

حالانکہ ایس پی دیہات کا اس بارے میں کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک ویڈو نہیں دیکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details