45 لاکھ روپئے مالیت کی شراب ضبط،ایک گرفتار - بارہ بنکی میں شرب ضبط
اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ضلع بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ علاقے سے ٹرک میں بہار لے جائی جارہی 820 پیٹی شراب برآمد کی ہے جس کی قیمت تقریبا 45 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔
![45 لاکھ روپئے مالیت کی شراب ضبط،ایک گرفتار 45 لاکھ روپئے مالیت کی شراب ضبط،ایک گرفتار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5629482-1109-5629482-1578410970343.jpg)
ایس ٹی ایف کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیو نارائن مشر نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف کی ایک ٹیم نے بارہ بنکی پولیس کے ساتھ مخبر کے بتائے گئے مقام پر پہنچی ۔کچھ دیر بعد ایک منی ٹرک سڑک کے اس پار آکر روکا مخبر کی تصدیق کے بعد ایس ٹی ایف نے ٹرک ڈرائیور کو اعجاز خان کو حراست میں لے کر گاڑی کی تلاشی لی تو اس سے شراب کی 820 پیٹیاں برآمد ہوئیں۔
مسٹر مشر نے بتایا کہ گرفتار ڈرائیور نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ گاڑی میں لدی شراب اسے ٹونی نام کے شخص کے ذریعہ دیا گیا تھابہار پہنچنے پر اس کے بتائے گئے شخص کو دیناتھا۔گرفتار ملزم کو رام سنیہی گھاٹ تھانے میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ آگے کی کاروائی مقامی پولیس کی جانب سے کی جارہی ہے۔