ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں رکن پارلیمان اعظم خاں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے مظاہرین کو پولیس نے ایک نوٹس جاری کی ہے Member of Parliament Azam Khan۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ احتجاجی جلد از جلد مظاہرہ ختم کر دیں، نہیں تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سیتاپور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنماء اور رامپور کے رکن پارلیمان محمد اعظم خان کی رہائی کے لئے گذشتہ 27 روز سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ کئی مرتبہ پولیس اور انتظامیہ نے مظاہرین کو سمجھا کر واپس بھیجنے کی بھی کوشش کی لیکن مظاہرین اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک اعظم خان کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا لیکن آج اچانک شام کے وقت تھانہ سول لائنس کے پولیس Police of Civil Lines Rampur اہلکار اور علاقے کے افسر نے پانچ مظاہرین کو نامزد نوٹس دیے۔