ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں تھانہ رسیا کے ایک یومیہ مزدور میں کورونا مثبت پائے جانے کے بعد سے انتظامیہ سرگرم ہوگیا ہے۔
کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لیے ابھی تک کوئی بھی ویکسین تیار نہیں کی جاسکی ہے جس کے سبب اس وبا سے بچنے کا واحد راستہ لاک ڈاؤن کی پیروی کرنا اور سماجی ْفاصلے کو برقرار رکھنا ہے لیکن اس کے باوجود بھی حکومت کے ان ہدایات پر لوگ پیروی نہیں کررہے ہیں۔
اس لیے اب ضلع کے ایس پی ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے لاک ڈاؤن میں خود سڑکوں پر اتر کر اپنے سیکڑوں پولیس دستوں کے ہمراہ شہر کے مصروف ترین علاقوں میں پیدل مارچ کرکے لوگوں کو اس کی پیروی کرنے کی ہدایت کی۔