ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں محرم کے پیش نظر امن و امان کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہ ہو جس کے لیے شہر کوتوالی سمیت تمام تھانوں کی پولیس نے اپنے اپنے حلقے میں فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ میں تھانوں کے تمام اہلکار موجود رہے۔
بارہ بنکی میں محرم کے پیش نظر پولیس کا فلیگ مارچ - محرم کے پیش نظر پولیس کا فلیگ مارچ
ضلع بارہ بنکی میں محرم کے پیش نظر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے شہر کوتوالی سمیت تمام تھانوں کی پولیس نے اپنے اپنے حلقے میں فلیگ مارچ کیا۔
بارہ بنکی میں محرم کے پیش نظر فلیگ مارچ
بارہ بنکی شہر میں سی او سٹی سنگیتا یادو کی قیادت میں کوتوالی سے شروع ہوا فلیگ مارچ بیگم گنج، دھنوکھر، پیربٹاون، چھایا چوراہا، پولیس لائین، ریلوے اسٹیشن ہوتے ہوئے بنکی ٹاؤن پہونچا، وہاں سے واپس ہو کر یہ فلیگ مارچ ریلوے اسٹیشن پر ختم ہوا.
فلیگ مارچ میں عوام کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ پولیس تمام قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔