اردو

urdu

ETV Bharat / city

پولیس تصادم میں دو انعامی بدمعاشوں کو گولی لگی - پولیس کپتان سنتوش کمار مشرا

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں تھانہ شاہ آباد علاقے میں آج پولیس نے بدمعاشوں کا تعاقب کرتے ہوئے دو بدمعاشوں کو گولی ماری جبکہ ایک کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔

Police fired two bullying bullets into the encounter in rampur up
پولیس تصادم میں دو انعامی بدمعاشوں کو لگی گولی

By

Published : Jan 27, 2020, 5:16 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:05 AM IST

دراصل گزشتہ ایک ہفتہ قبل تھانہ شاہ آباد علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس سے ملی اطلاعات کے مطابق آج جن دو بدمعاشوں ببو بیگ اور ایسار الدین کو پولیس نے گولی ماری ہے، یہ دونوں اور ان کا تیسرا ساتھی جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے، نابالغ لڑکی کے قتل کی واردات میں مبتلا تھے۔

پولیس تصادم میں دو انعامی بدمعاشوں کو گولی لگی


مقامی پولیس کے مطابق ان بدمعاشوں پر 25 25 ہزار کا انعام رکھا گیا تھا۔

رامپور کے پولیس کپتان سنتوش کمار مشرا نے میڈیا کو دیے اپنے بیان میں کہا کہ 'گزشتہ ایک ہفتہ قبل تھانہ شاہ آباد علاقے میں ان تینوں بدمعاشوں نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش میں اس کا قتل کر دیا تھا'۔

پولیس تصادم میں دو انعامی بدمعاشوں کو گولی لگی


انہوں نے کہا 'آج ہماری ٹیم نے ان میں سے دو کو گولی مار کر 'رگڑ دیا ہے' اور تینوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی پولیس کپتان سنتوش کمار مشرا نے یہ بھی کہا کہ ضلع میں جو بھی لوگ اگر ایسی کسی بھی واردات کو انجام دیں گے عوام یا پولیس پر گولی چلائیں گے تو ہم اپنی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے اسی طرح سے 'رگڑ دیں گے'۔ اور پورے ضلع میں ہم یہی مہم چلائیں گے۔

پولیس تصادم میں دو انعامی بدمعاشوں کو گولی لگی

بتا دیں کہ اس کارروائی کو انجام دینے والی پولیس ٹیم کو ایس پی سنتوش کمار مشرا کے مطابق 20 ہزار روپیے کا انعام دیا جارہا ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details