اردو

urdu

ETV Bharat / city

چوری کی واردات میں چار گرفتار - police searching for fifthe thiev

ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں پولیس نے چوری کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔

چوری کی واردات میں چار گرفتار
چوری کی واردات میں چار گرفتار

By

Published : Dec 22, 2019, 6:38 PM IST

پولیس نے اس گروہ کے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے اور ایک ملزم ابھی بھی فرار ہے۔ پکڑے گئے ان چوروں کے پاس سے تقریبا تین لاکھ روپے کہ چوری کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

چوری کی واردات میں چار گرفتار

ہردوئی کی کوتوالی دیہات پولیس نے صبح تقریبا سوا چھ بجے پیہانی چونگی تیراہ سے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ مخبر کی اطلاع پر ان چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا دوہ ہے کہ جب ان چاروں سے سختی سے معلوم کیا گیا تو انہوں نے کوتوالی دیہات اور کوتوالی شہر علاقے سے چوری کی واردات کو انجام دینے کی بات کو قبول کیا ہے۔ اس کے بعد ان کی نشاندہی پر پولیس نے تقریبا تین لاکھ روپے کی چوری کے مال کی برآمدگی کی ہے۔

راصل 20 تاریخ کی رات موبائل کی دکان سے چوری کی گئی تھی جس معاملے کی تفتیش میں پولیس جوٹی ہوئی تھی۔ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا۔ ان کی گرفتاری کے بعد کوتوالی دیہات علاقے میں ہوئی موبائل چوری اور قوتوالی شہر علاقے میں ہوئی کیرانہ کے دکان میں چوری کا پردہ فاش ہوا ہے۔

پولیس نے ان چوروں کی نشاندہی پر موبائل کی دکان کا سارا سامان اور کرانے کی دکان کا سارا سامان برآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ چودہ ہزار روپے کی نقدی اور کارتوس سمیت ایک اسلحہ برآمد کیا ہے۔ پولیس نے ان چاروں ہی ملزموں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے وہیں ان کے پانچویں ساتھی الطاف کی گرفتاری میں پولیس جٹ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details