ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے ایڈیشنل ایس پی سنسنار سنگھ نے بتایا کہ '27 فروری کو تھانہ شاہ آباد پولیس کے ذریعہ بلوپورا موڑ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔ اس دوران سیفنی کی جانب سے دو موٹر سائیکل پر پانچ افراد آتے دکھائی دیے۔'
پولیس کو چیکنگ کرتے دیکھ کر موٹر سائیکل سوار پیچھے بھاگنے کی کوشش کرنے لگے۔ جس پر پولیس نے ضروری طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پانچوں افراد کو پکڑ لیا۔ جن کے قبضہ سے چھ کلو پانچ سو گرام چرس، دو موٹر سائیکل، نقد 35 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔