ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس تصادم میں پولیس نے لٹیروں کے ایک گروہ کے چار افراد کو گرفتار کیا ہے، پولیس نے ملزمین کے پاس سے کافی تعداد میں اسلحے، لوٹ کی رقم اور متعدد موبائل فون بھی برآمد کیے ہیں۔پولیس کی تحقیق و تفتیش کے بعد گرفتار لٹیروں نے متعدد لوٹ کی واردات کو انجام دینے کا اعتراف بھی کیا ہے.
بارہ بنکی: پولیس تصادم میں چار لٹیرے گرفتار - بارہ بنکی میں چار لٹیرے گرفتار
ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس نے لٹیروں کے ایک گروہ کے چار افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے طمنچہ، ایک موبائل اور 33 ہزار روپے بھی برآمد کیے ہیں۔
![بارہ بنکی: پولیس تصادم میں چار لٹیرے گرفتار police arrest four looters in barabanki](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7849195-586-7849195-1593610711053.jpg)
بارہ بنکی: پولیس تصادم میں چار لٹیرے گرفتار
ایس پی ڈاکٹر اروند چترویدی
پولیس نے چاروں ملزمین کے پاس سے 2 عدد طمنچہ، ایک موبائل اور 33 ہزار روپے برآمد کیے ہیں، اس کے علاوہ محمدپور تھانہ حلقہ میں دوکاندار سے ہوئی لوٹ کی واردات میں استعمال 2 پلسر بائیک اور تین موبائل بھی برآمد کیے ہیں.
پولیس اطراف کے اضلاع میں بھی اطلاع دے رہی ہے کہ اگر ان کے ضلع میں کوئی لوٹ کی واردات ہوئی ہے تو وہ ان ملزمین سے تفتیش کر سکتے ہیں.