اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: خمار بارہ بنکوی کی یاد میں شعری نشست کا اہتمام - خمار میموریل اکاڈمی

شہنشاہ غزل کے نام سے معروف و مقبول شاعر خمار بارہ بنکوی کی برسی کے موقع پر ایک شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔

بارہ بنکی : خماربارہ بنکوی کی یاد میں شعری نشست کا اہتمام
بارہ بنکی : خماربارہ بنکوی کی یاد میں شعری نشست کا اہتمام

By

Published : Feb 28, 2021, 9:32 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے چھایا چوراہا پر واقع خمار میموریل اکادمی میں ادبی تنظیم کاروانِ اردو کی جانب سے منعقد شعری نشست میں ضلع اور اس کے اطراف کے شعراء کرام نے اپنے کلام پیش کئے۔


خمار بارہ بنکوی کی بیاد شعری نشست کا اہتمام بارہ بنکی میں مذکورہ تنظیم کے ذریعہ ان کی سالگرہ اور برسی کے موقع پر ہوتا رہا ہے۔ خمار بارہ بنکوی کی پیدایش 15 ستمبر 1919 کو ہوئی تھی، جبکہ ان کی وفات 19 فروری 1999 کو ہوئی۔ رواں برس کسی وجوہات سے یہ نشست 19 فروری کو نہیں ہو سکی تھی۔

بارہ بنکی : خماربارہ بنکوی کی یاد میں شعری نشست کا اہتمام

شعری نشست میں ریحان رونقی، ڈاکٹر فرقان، زاہد بارہ بنکوی، ساد بریلوی، ڈاکٹر ریحان علوی، نفیس بارہ بنکوی، آدرش بارہ بنکوی، فیض آتش، فیض خمار، وقار بارہ بنکوی، فدا حسین، عزیز قدوائی، ماسٹر عرفان اور عثمان مینائی جیسے شعرا نے اپنا کلام پیش کیے۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی: گئوشالہ میں آتشزدگی، 4 گائیوں کی موت

شعری نشست میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر ریحان علوی نے انجام دیے، آخر میں کاروانِ انسانیت کے صدر طارق جیلانی نے تمام شعراء کرام اور آئے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details