اردو

urdu

ETV Bharat / city

PM Modi Public Rally Cancelled: کورونا نے وزیر اعظم مودی کی عوامی ریلیوں پر بریک لگایا - مودی کا افتتاحی پروگرام ملتوی

وزیر اعظم کے 6 جنوری کو بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے بقیہ حصے کے افتتاحی پروگرام کو ملتوی PM Modi Public Rally Postpone کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فی الحال اب وزیر اعظم کے ریاست میں آئندہ کے پروگرام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم وہیں دوسری جانب ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے 9 جنوری سے اجودھیا سے وجئے رتھ Vijay Rath in Ayodhya کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

PM Modi Public Rally Cancelled: کورونا نے وزیر اعظم مودی کی عوامی ریلیوں پر بریک لگایا
PM Modi Public Rally Cancelled: کورونا نے وزیر اعظم مودی کی عوامی ریلیوں پر بریک لگایا

By

Published : Jan 4, 2022, 6:13 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز COVID-19 Casesکے درمیان اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یوپی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی منعقد ہونے والی مجوزہ عوامی ریلیوں کو بڑھتے کورونا کیسز کے سبب ملتوی PM Modi Public Rally Postpone کردیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق وزیر اعظم کے 6 جنوری کو بندیل کھنڈ ایکسپریس وے بقیہ حصے کے افتتاحی پروگرام کو ملتوی کردیا گیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فی الحال اب وزیر اعظم کے ریاست میں آئندہ کے پروگرام کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم وہیں دوسری جانب ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے 9 جنوری سے اجودھیا سے وجئے رتھ کے آغاز کا اعلان Vijay Rath in Ayodhya کیا ہے۔

اس سے پہلے بی جے پی نے 9 تا 12 جنوری کے درمیان لکھنؤ میں ایک بڑے پروگرام کے انعقاد کے ذریعہ اپنی طاقت کے مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔ جسے وزیر اعظم نریندر مودی کو خطاب کرنا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس پروگرام کے انعقاد کے لئے تمام طرح کی تیاریاں تو جاری ہیں لیکن ابھی تک آفیشیلی اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پارٹی کی اعلی قیادت ریاست میں کورونا کے حالات کا جائزہ COVID-19 Cases in UP لے رہی ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات نے پارٹی کو دوبارہ غور کرنے پر مجبور کردیا ہے اور کورونا کے بڑھتے کیسز ہی پروگرام کی تاریخ کے آفیشیلی اعلان میں مانع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Hazrat Shah Alam Sarkar Urs Cancelled : حضرت شاہ عالم سرکار کا عرس کورونا کے سبب منسوخ

وہیں یوپی میں کورونا کیسز COVID-19 Cases in UP میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ پیر کو ریاست میں 586 نئے معاملے درج کئے گئے۔ اس وقت ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 2500 ہے۔ وہیں دوسری جانب اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ الیکشن کمیشن جنوری کے دوسرے ہفتے میں انتخابات کی تواریخ کا اعلان کردے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details