ای روپی کو نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا نے اپنے یو پی آئی پلیٹ فارم پر مالیاتی سروس محکمہ، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود وزارت اور نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل ادائیگی کے لئے مکمل طورپر کیش لیس اور کانٹیکٹ لیس ذریعہ ہے۔
آپ کو بتادیں کہ ای روپی ایک ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم ہے، جسے پوری طرح سے کیش لیس اور کانٹیکٹ لیس بنایا گیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم یقینی کرے گا کہ لین دین مکمل ہونے کے بعد ہی سروس پرووائڈر کو ادائیگی کی جائے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ 'آج ملک ڈیجیٹل گورننس کو ایک نئی جہت دے رہا ہے۔ ای روپی واؤچر ملک میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو، ڈی بی ٹی کو مزید موثر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرنے والا ہے۔