اوم پرکاش سنگھ نے پیر کو یہاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر پولیس لاٹھی چارج میں شدید طور سے زخمی ایس پی کارکنوں سے اسپتال میں ملاقات کر کے ان کا حال معلوم کیا اور پولیس کاروائی کی مذمت کی۔
انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ وارانسی اور ریاست کے دیگر مقامات پر بے روزگاری اور انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو کچلنے کی آئے دن کاروائی کا نظارہ ریاست کی عوام دیکھ رہے ہیں۔ وقت آنے پر وہ اس کا جواب ضرور دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام بے حد پریشان ہیں اور وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹ کے ذریعہ اپنا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے رویہ سے ریاست کی عوام پریشان ہیں۔ یہ حکومت اب 15مہینوں کی مہمان ہے۔
مزید پڑھیں:
اوم پرکاش سنگھ نے کہا کہ وارانسی میں پیر کو بڑی تعداد میں ایس پی کارکنان پر پولیس نے لاٹھیاں برسائیں، جس سے کئی کارکنان شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ بے روزگار نوجوان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے جارہے تھے۔