اردو

urdu

ETV Bharat / city

اولڈ ایج ہوم میں پانی کی قلت - اولڈیج ہوم میں پانی کی قلت

ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے اولڈ ایج ہوم میں گزشتہ چار مہینوں سے سمرسیبل خراب ہونے سے بزرگوں کو پانی کی قلت سے کافی زیادہ پریشانی برداشت کرنی پڑرہی ہے۔

people upset due to water problem in old age home at azamgarh
اولڈیج ہوم میں پانی کی قلت

By

Published : Apr 12, 2020, 9:54 PM IST

ایک طرف جہاں ملک کورونا انفیکشن سے پریشان ہے وہیں دوسری طرف اولڈ ایج ہوم میں رہنے والے بزرگ افراد پینے کے پانی کے بحران کا شکار ہیں۔

بزرگ لوگوں کا الزام ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے پانی کی کافی پریشانی ہورہی ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کچھ بھی نہیں کی جارہا ہے۔

اولڈ ایج ہوم میں رہنے والے موتی لال گپتا نے کہا کہ یہاں انہیں پانی کی کافی پریشانی ہے لیکن حکومت ان کی مدد نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 5 سال سے اولڈ ایج ہوم میں رہ رہے ہیں اور پچھلے 4 ماہ سے پانی کی قلت کافی زادہ ہورہی ہے۔ ان کے مطابق یہ مسئلہ سمرسیبل پمپ کے خراب ہونے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی کے مسئلے سے دوچار ہونا پڑا رہا ہے۔

موتی لال گپتا نے بتایا کہ کورونا انفیکشن سے پہلے آس پاس کے مکانات سے پانی آتا تھا جو ہمیں پینے کے لیے دیا جاتا تھا لیکن کورونا انفیکشن کی وجہ سے اب وہ ٹینکر کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

پرانے آشرم میں رہنے والی دھنوتی دیوی کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ ان لوگوں کو پینے کے پانی کا ہے۔ یہاں تک کہ ان لوگوں کو نہانے کے لیے بہت دور جانا پڑتا ہے۔ موٹر کو خراب ہونے کی وجہ سے وہ ٹینکر کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ْ

اولڈ ایج ہوم میں کام کرنے والے ملازم نے بتایا کہ اولڈیج ہوم میں پانی کا متبادل انتظام تھا اور مقامی لوگوں سے پانی طلب کیا جاتا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے وہ اب پانی نہیں مانگتے ہیں اور سمرسیبل بہت جلد ہی بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details