بھارت رتن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی 64 ویں برسی پر مختلف دلت تنظیموں کی جانب سے بائک ریلی نکالی گئی اور ملک کے آئین کی حفاظت کا عزم کیا گیا۔
اس موقعے پر مختلف دلت تنظیموں نے پلہری چوراہے سے بائک ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی لکھپیڑا باغ واقع تتھاگت بودھ مندر پر ختم ہوئی۔ یہاں دلت کارکنان نے بابا صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی تعلیمات پر چلنے اور ملک کے آئین کی حفاظت کرنے کا عزم کیا۔