اردو

urdu

بدایوں: کورونا کی وجہ سے ہولی کا رنگ پھیکا

By

Published : Mar 29, 2021, 3:49 AM IST

اترپردیش کے ضلع بدایوں میں اس بار کی ہولی مختلف ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بار کی ہولی کا رنگ کورونا وائرس کی وجہ سے پھیکا پڑ گیا ہے۔

holi
ہولی

ضلع بدایوں کے بازاروں میں رنگوں کی دکان تو لگی ہوئی ہیں لیکن یہاں گاہکوں کی تعداد پہلے کے مقابلے بہت کم ہے اور جن دکانوں پہ گاہک آرہے ہیں وہ کم مقدار میں ہی رنگ خرید رہے ہیں۔

ہولی

اس بابت دکانداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار میں بہت فرق پڑا ہے۔

بازاروں میں رنگوں کی دکان لگانے والے اُتکرش گپتا نے کہا کہ 'اس بار دھندا بہت ہی خراب ہے اور رنگون کی فروخت پہلے کے مقابلے صرف 10 فیصد ہی ہوئی ہے لیکن کیا کریں مجبوری ہے اگر لوگ ہولی کے لیے اکٹھا ہوں گے تو کورونا وائرس کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے، اس لیے ہم بھی چاہتے ہیں کہ لوگ محفوظ طریقے سے ہولی منائیں'۔

یہ بھی پڑھیں: بدایوں: غریب کسان کو روٹی تک نہیں مل رہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس بار کورونا وائرس نے ہولی کو متاثر کیا ہے۔ ہم رنگ خرید کر لے جا رہے ہیں اور ان کا استعمال گھر پر ہی کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details