اس سروس سے دوا اور دودھ کی دوکان کھلنے کے وقت میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔ یہی نہیں انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ضروری اشیاء کی سپلائی میں کمی نہیں ہونے دیں گے۔
بارہ بنکی: عوام کے لیے کنٹرول روم قائم - people can get things from online
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے دوران عوام تک ضروری اشیا دستیاب کرانے کے لئے متعدد اہم فیصلے لئے ہیں۔ ان میں سب خاص کووڈ-19 کے لئے شروع کئے گئے کنٹرول روم کے فون نمبرس سے عوام اب گھر بیٹھے ضروری اشیا منگوا سکے گی۔
لاک ڈاؤن کے دوران عوام کی صحولیت کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے کووڈ-19 کی اطلاع کے لئے بنائے گئے کنٹرول روم کے نمبر پر آن لائن شاپنگ صحولیت مہیہ کرا دی ہے۔ اب عوام 0548224849 پر فون کر کے گھر بیٹھے اپنے لئے ضروری اشیا منگوا سکیں گے۔ اس کے لئے انتظامیہ نے خصوصی انتظامات بھی کر لئے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کو اس دوران دودھ اور دوا خریدنے میں پریشانی نہ ہو اس کے لئے ان کی دوکانوں کے وقت میں توسیع کر دی ہے۔
بارہ بنکی میں صبح 6 بجے سے رات گیارہ بجے تک دوائیں مل سکیں گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیا کی سپلائی میں کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لئے انتظامیہ نے متعدد مسائل کو واضح کیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے واضح کیا ہے کہ کسان کو منڈی تک سامان لانے لے جانے میں کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے تھوک دکانداروں کو اپنی دکان کھولنا لازمی ہے۔ بند کرنے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائیے گی۔