لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں وقت سے کھانا نہیں مل پا رہا ہے۔ حالات اتنے خراب ہیں کہ کبھی کبھی انہیں رات میں بھوکے پیٹ سونا پڑتا ہے۔ یہاں تک کہ انہیں راشن تک نہیں ملتا۔
ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہے۔ لاک ڈاؤن میں جہاں ہر طبقہ پریشان ہے وہیں ملک کا سب سے غریب طبقہ زیادہ متاثر ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کو کام نہیں مل پا رہا ہے جس سے ان کو کھانے پینے کی پریشانی ہے۔ مزدور اور غریب کو کھانا مہیا کرانے کے لیے ریاستی حکومت کوشاں ہے لیکن غریبوں تک اس کی پہنچ نہیں ہے۔
لکھنؤ میں غریبوں تک کھانا پہنچانے کے لیے 10 کمیونٹی کچن بنائے گئے ہیں۔ لیکن سیتا پور روڈ پر واقع جھگی جھوپڑی میں نہ وقت سے راشن پہنچتا ہے اور نہ ہی کھانا۔ جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں نے ناراضگی جتائی اور شکایت بھی کی۔