اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی اترپردیش میں پیس پارٹی ممبر سازی مہم

مغربی اترپردیش میں مسلم ووٹ بینک پر سبھی سیاسی جماعتوں کی کافی نظر ہے، مخلتف سیاسی جماعتیں یہاں پر اپنی پکڑ مضبوط کرنا چاہتی ہیں۔اسی کے لیے پیس پارٹی ابھی سے متحرک ہوگئی ہے۔

By

Published : Nov 25, 2019, 3:28 PM IST

مغربی اترپردیش میں،پیس پارٹی، کی عہدہ سازی

اور آنے والے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں بہتر مظاہرہ کرنے کے لیے ضلعی سطح و بلاک لیول پر عہدہ سازی کرتے ہوئے اپنے نمائندوں کو مقرر کیا۔

مغربی اترپردیش میں،پیس پارٹی، کی عہدہ سازی
پیس پارٹی کے انچارج محمد عرفان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں آنے والے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں پیس پارٹی مغربی اترپردیش میں انتخابات میں حصہ لے گی اور کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے پیش نظر ضلعی سطح پر عہدیداران کو عوام سے جڑںے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔پیس پارٹی کے مذکورہ رہنما کا کہنا ہیکہ 'اترپردیش میں نکمی سرکار اور لاچار اپوزیشن ہے'، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ وہ ایک بدلاو لائیں اور عوام کے درمیان پہنچکر پیس پارٹی کی تحریک چلائیں۔ تاکہ مستقبل میں اترپردیش میں انکی سرکار قائم ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details