اردو

urdu

ETV Bharat / city

بس میں اچانک آگ لگنے سے افراتفری - ائر بریگیڈ کے عملے نے آگ کو قابو میں کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں مہوتسو پروگرام کے دوران بسز میں آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

Passenger Bus fire due to Sshort Sharkette in Hardoi
بس میں اچانک آگ لگنے سے افراتفری

By

Published : Dec 25, 2019, 11:26 PM IST

اطلاعات کے مطابق ضلع میں جاری مہوتسو پروگرام کے دوران گراؤنڈ میں کھڑی بسز میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجہ سے نمائشی پروگرام میں افراتفری پھیل گئی، موقع پر پہنچے فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ کو قابو میں کیا۔

بس میں اچانک آگ لگنے سے افراتفری

خبروں کے مطابق بس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ آگ کی لپٹیں اتنی تیز تھیں کہ اس نے بغل میں کھڑی دوسری بس کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔

مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع فوراً فائر بریگیڈ کو دی، جس کے بعد فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

ایس پی ہردوئی امت کمار کا کہنا ہے کہ 'بسز میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی، دو بس میں آتشزدگی کے مزید کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details