گنا دفتر میں میٹنگ میں پدم کے صدر ڈاکٹر کے آنند نے اپنے کارکنان کو سی اے اے اور این آر سی کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سی اے اے اور این آر سی سے سب سے زیادہ نقصان پچھڑوں اور دلتوں کو ہوگا۔
سی اے اے کے خلاف پدم کی اہم میٹنگ - سی اے اے اور این آر سی
سماجی تنظیم پچھڑا الپ سنکھیک دلت منچ (پدم) سی اے اے اور این آر سی کے خلاف بارہ بنکی میں ایک بڑی تحریک شروع کرے گا۔ اس کے مدنظر جمعرات کو یہاں کے گنا دفتر میں پدم کے کارکنان کی اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں تجویز پاس کی گئی کہ ایک بڑی مہم کے بعد مذکورہ موضوعات پر بڑی تحریک شروع کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں تجویز پاس کی گئی ہے کہ ان کے کارکنان مذکورہ دونوں متنازعہ موضوعات کے خلاف تشہیر کریں گے اور اس کے بعد ایک میٹنگ میں تحریک کی منصوبہ بندی تیار کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ یوپی کے کچھ اضلاع کو چھوڑ کر زیادہ تر اضلاع میں اس مہم کے لیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی اس مہم کو کثیر حمایت حاصل ہو رہی ہے لیکن حکومت کے سخت رخ کی وجہ سے وہ نظر نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت آئینی زبان کے استعمال کے بجائے دھمکانے کا کام کر رہی ہے۔