اردو

urdu

ETV Bharat / city

مذہبی تفریق ڈالنے کا کام کر رہی حکومت: پونیا - سماجی تانے بانے کو توڑنے کا کام

کانگریس رہنما پی ایل پنیا نے کہا کہ ایسے مذہبی عبادت گاہ جہاں دور قدیم سے عبادت ہوتی آ رہی ہے وہاں دخل اندازی مناسب نہیں ہے۔

P L punia
پی ایل پنیا

By

Published : Mar 29, 2021, 4:24 AM IST

کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان اور سابق رکن پارلیمان پی ایل پنیا نے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مذہبی تفریق ڈال کر سماجی تانے بانے کو توڑنے کا کام کر رہی ہے۔ پی ایل پنیا ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کی تحصیل رام سنیہی گھاٹ کے احاطے میں واقع مسجد میں نماز پر لگی پابندی پر اپنا ردعمل دے رہے تھے۔

پی ایل پنیا

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اپنی رہائیش پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں پی ایل پنیا نے کہا کہ ایسے مذہبی عبادت گاہ جہاں دور قدیم سے عبادت ہوتی آ رہی ہے وہاں دخل اندازی مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ رام سنیہی گھاٹ کی مزکورہ مسجد میں نماز انگریزوں کے دور سے ہوتی آ رہی ہے۔ اس کے کاغذات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بھی اس مسجد سے متعلق تمام کاغذات دیکھے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود اس میں دخل اندازی مناسب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: کانگریس اقلیتی سیل کے نو منتخب شہری صدر کا استقبال

انہوں نے کہا کہ جس وقت سے ریاستٹ میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے۔ اس وقت سے ریاست میں اس قسم کے مسلے پیدا کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام میں مذہبی تفریق پیدا کرنے کا کام کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details