اردو

urdu

ETV Bharat / city

اترپردیش میں 100 سیٹوں پر قسمت آزمائے گی اویسی کی پارٹی - اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی

سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو اترپردیش میں مسلمانوں کی حالت زار کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے منگل کو اعلان کیا کہ انکی پارٹی 2022 کے اسمبلی انتخابات میں تقریباً 100 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔

اترپردیش میں 100 سیٹوں پر قسمت آزمائے گی اویسی کی پارٹی
اترپردیش میں 100 سیٹوں پر قسمت آزمائے گی اویسی کی پارٹی

By

Published : Sep 7, 2021, 10:32 PM IST

اجودھیا سے آج شام انتخابی تشہیر کرنے سے پہلے اسدالدین اویسی نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ وہ اوم پرکاش راج بھر کی پارٹی سمیت ریاست میں دیگر چھوٹی جماعتوں کے رابطہ میں ہیں اور ان کے ساتھ انتخابات سے قبل اتحاد کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتحاد کے بارے میں جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

حیدرآباد سے رکن پارلیمان نے کہاکہ ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس نے ہمیشہ سے مسلمانوں کا استعمال ووٹ بینک کے طورپر کیا لیکن ان کی بھلائی کے لئے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور ان کی اہلیہ اے آئی ایم آئی ایم میں شامل

سیاسی میں جرائم کی آمیزش کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اویسی نے کہا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں سب سے زیادہ مجرم ہیں۔ بی جے پی کے 37فیصد اراکین اسمبلی پر مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ خود وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف گورکھپور فسادات کا معاملہ خارج کردیا گیا۔ اترپردیش میں بی جے پی کو شکست دینا انکی پارٹی ہدف ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details