اردو

urdu

ETV Bharat / city

لکھنؤ میں ڈینگو کا قہر، نجی تنظیم کی جانب سے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

اب لکھنؤ شہر کو کورونا سے کچھ راحت ملی ہے لیکن اس دوران موسمی بخار اور ڈینگوں کا قہر برپا ہے۔

لکھنؤ میں ڈینگو کا قہر، نجی تنظیم کی جانب سے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد
لکھنؤ میں ڈینگو کا قہر، نجی تنظیم کی جانب سے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Sep 14, 2021, 7:12 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے معروف شاعر حسن کاظمی نے بتایا کہ کوویڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے عوام کو روزگار کے علاوہ متعدد مشکلات درپیش تھے، ان حالات سے ابھرے بھی نہیں تھے کہ لکھنؤ میں موسمی بخار اور ڈینگوں کے معاملات میں اچانک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ عوام کے پاس ڈاکٹروں سے علاج کرنے کے لیے بھی رقم نہیں ہے۔

لکھنؤ میں ڈینگو کا قہر، نجی تنظیم کی جانب سے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں:

لکھنؤ: دو فریقوں میں تصادم، گولی لگنے سے ایک کی موت

انہوں نے کہا کہ بیشتر تنظیموں کی جانب سے راشن و دیگر اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی جارہی ہے۔ وہیں کچھ تنظیموں کی جانب سے ہیلتھ کیمپ کے ذریعہ عوام کی خدمت کی جارہی ہے۔ ایسے میں ہم لوگوں نے سوچا کہ ہفتے میں ایک روز لکھنؤ کے متعدد علاقوں میں ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا جائے جس میں عوام کو نہ صرف جانچ کی سہولت فراہم کی جائے بلکہ دوائیں بھی مفت دیئے جائیں۔ اسی منصوبے کے تحت آج لکھنؤ کے گھنٹہ گھر علاقے میں بلاتفریق مذہب و ملت عوام کی میڈیکل جانچ کی گئی اور دوائیں تقسیم کی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details