اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایک ہفتہ میں اسسٹنٹ اساتذہ کی تقرری کا حکم - عدالت کے فیصلے سے 69 ہزار اساتذہ کی تقرری کی راہ ہموار ہوگئی

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک ہفتے میں عمل مکمل کرنے کے بعد محکمہ بنیادی تعلیم کے 69 ہزار اسسٹنٹ اساتذہ کا تقرری خط جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Order for appointment of assistant teachers in one week
ایک ہفتہ میں اسسٹنٹ اساتذہ کی تقرری کا حکم

By

Published : May 7, 2020, 11:20 PM IST

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے 69 ہزار اساتذہ کی تقرری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اس سے ریاست کے اسکولوں میں بہتر اساتذہ مہیا ہوں گے۔ ریاستی حکومت کی حکمت عملی درست تھی۔ عدالت نے اس پر بھی مہر لگا دی ہے۔ اب ایک ہفتہ میں یہ عمل مکمل کرنے اور تقرری نامہ جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

ریاست کے پرائمری اسکولوں میں اسسٹنٹ اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ 6 جنوری 2019 کو لیا گیا تھا۔ اس کا اشتہار دسمبر 2018 میں جاری کیا گیا تھا۔ اس میں کٹ آف کا کوئی تذکرہ نہیں تھا۔ امتحان کے دوسرے دن یعنی 7 جنوری 2019 کو ، حکومت نے ایک اشتہار جاری کیا جس میں کٹ آف 60 اور 65 فیصد کردیا۔ اس کے تحت جنرل اور پسماندہ طبقے کے دیگر امیدواروں کو 65٪ یعنی 97 نمبر اور ایس سی / ایس ٹی کے لئے 60٪ مطلب 90 نمبر طے کیا گیا۔

اس کا مطلب رزروڈ کلاس کے لوگوں کو 90 نمبر اور انریزروڈ کلاس کو 97 نمبر حاصل کرنے کے بعد ہی امتحان میں کامیاب مانا جائیگا۔ امتحان 150 نمبروں کا ہے۔ درخواست گزاروں کا ایک گروپ اس اشتہار کے خلاف احتجاج کرنے عدالت گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے اسے پہلے والے اشتہار میں نہیں رکھا تھا۔ لہذا بعد میں اس میں کٹ آف شامل نہیں کیا جاسکتا۔لیکن حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر عدالت میں اپنا کیس بنایا۔ عدالت نے حکومت کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پہلے ہی یہ سارا عمل مکمل کرلیا ہے۔ معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود تیاریوں کو نہیں روکا گیا۔ پورے عمل کے آن لائن ہونے کی وجہ سے ، تاخیر کا امکان بہت کم ہے۔ اس بھرتی امتحان کے لئے کل چار لاکھ 30 ہزار امیدواروں نے درخواست دی تھی۔ امتحان میں تین لاکھ 66 ہزار امیدوار شریک ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details